بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

خدیجہ شاہ کو مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور عدالت طلب

Wednesday, 25 October, 2023

لاہور: معروف ڈیزائنر اور ایکٹیوسٹ خدیجہ شاہ کو تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور کو عدالت طلب کرلیا گیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے سی سی پی او لاہور کو 27 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت کے تحریری حکم کے مطابق سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا ۔ سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا، لہٰذا سی سی پی او لاہور خود پیش ہوکر وضاحت دیں۔خدیجہ شاہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جسٹس علی باقر نجفی نے جاری کیا۔واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کیے جانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *