بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.6°C
Friday, 07 August 2026 | پاکستان: 24 صفر 1448

خیبرپختونخوا سے آزاد منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل

Saturday, 26 July, 2025

خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شمولیت کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کے سپرد کردی ہے۔
ان سینیٹرز میں مرزا محمد آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نور الحق قادری اور روبینہ ناز شامل ہیں، جنہوں نے اپنی تحریری منظوری پارٹی قیادت کو فراہم کردی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اب یہ ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں مراد سعید بھی کامیاب ہوئے ہیں، تاہم وہ طویل عرصے سے منظرِ عام سے غائب ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *