بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

دیکھتے ہیں آج کی ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، ٹرمپ

Monday, 18 August, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج وائٹ ہاؤس میں بڑا دن ہے، اس سے قبل کبھی ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما یہاں جمع نہیں ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے آج کی ملاقات پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں آج کی ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، آج وائٹ ہاؤس میں بڑا دن ہے، یہ امریکا کےلیے بہت اعزاز کی بات ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج سے پہلے کبھی ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما یہاں جمع نہیں ہوئے۔یوکرینی صدر زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنما آج روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *