بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.6°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448

راکھی ساونت کا عادل کے معاملے پر تبصرے سے انکار

Friday, 10 February, 2023

بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت سے شوہر عادل درانی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی وکیل نے عادل اور راکھی کے کیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راکھی اپنا کیس واپس نہیں لیں گی۔راکھی ساونت کی وکیل نے کہا کہ عادل نے راکھی پر بری طرح تشدد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عادل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت تھی جس کی ہم مخالفت کرنے گئے تھے تاہم جج آج چھٹی پر تھے جس کی وجہ سے سماعت کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *