بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.4°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448

سعودی عرب:چار روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت

Wednesday, 1 February, 2023

ریاض:سعودی عرب نے سٹاپ اوورمسافروں کو چار روز کے لئے عمرے یا سیاحت کے لئے مفت ٹرانزٹ ویزے پر داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سیاحت کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ افراد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے مفت ٹرانزٹ ویزا سروس شروع کی گئی ہے یہ سہولت سعودیہ ایئر لائنز اور فلائناس کے سٹاپ اوورمسافروں کو فراہم کی جائے گی۔یہ ٹرانزٹ ویزہ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا جس کی معیاد تین ماہ ہوگی۔اس ویزے کے حامل اسٹاپ اوور مسافر 96گھنٹے تک سعودی عرب میں قیام،قیام اور گھوم پھر بھی سکیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *