بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

Thursday, 21 March, 2024

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 مارچ کی درمیان شب پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد چاکر لیاقت ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر دہشتگرد حملہ ناکام، 2 جوان شہید، 8 دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی پیک کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو

جہنم واصل کیا تھا جبکہ 2 جوان شہید ہوئے تھےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *