اسلام آباد:معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے امریکہ میں وائٹ ہائوس کا دورہ کیا جہاں پر انہوں صدر ٹرمپ کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روبرٹ ہو ہائنز سے ملاقات کی جس میںدونوں رہنمائوں نے کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی کیلئے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کے لئے پرعزم ہے، کرپٹو کرنسی کے لئے امریکی اقدامات پاکستان کے لئے مشعل راہ ہیں، پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام کے بعد ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لئے جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا مقصد نہ صرف ملکی معیشت کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنا ہے بلکہ عالمی سرمایہ کاری کو بھی متوجہ کرنا ہے ، اس موقع پر ٹرمپ کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روبرٹ ہو ہائنز نے کہا کہ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے امکانات خوش آئند ہیں، ڈیجیٹل معیشت عالمی ترقی کا لازمی جزو بن چکی ہے، بلاک چین ٹیکنالوجی میں پاکستان کی دلچسپی ایک مثبت اشارہ ہے، واضح رہے کہ بلال بن ثاقب کا حالیہ دورہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔بلال بن ثاقب گزشتہ چھ برسوں میں وائٹ ہائوس کا سرکاری دورہ کرنے والے پاکستان کے پہلے سرکاری عہدیدار ہیں۔اس تاریخ کے بعد اور جون 2025 سے قبل کسی بھی پاکستانی سرکاری عہدیدار کا وائٹ ہاس کا کوئی بالمشافہ دورہ ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔