اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ہفتے میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔شبلی فراز نے عدالتی حکم کے مطابق نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ ابھی تک نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا؟عدالت میں وکیل نے جواب دیا کہ نہ بتا رہا ہوں اور نہ ہی رپورٹ دے رہا ہوں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ان ایشوز پر اسمبلی میں بحث کیوں نہیں ہوتی، یہ پارلیمنٹیرینز ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔
پاکستان
شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 84 Views
- 1 ہفتہ ago