بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.6°C
Tuesday, 18 August 2026 | پاکستان: 6 ر بیع الاول 1448

شمالی کوریا میں سیلاب ،ایمرجنسی کا اعلان

Tuesday, 30 July, 2024

شمالی کوریا میں بارشوں کے باعث سیلاب کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث ہزاروں افراد سیلاب میں پھنس گئے جس کے بعد کم جونگ ان نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سرحد سے متصل سینوئیجو شہر اور یوجو کانٹی میں موسلادھار بارش کے بعد کھیت اور مکانات ڈوب گئے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے جبکہ سیکڑوں افراد کو جہاز کے ذریعے ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے شمالی کوریا میں خوراک کی قلت کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث زخمی افراد یا اموات کے حوالے سے کوئی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *