بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں ، مریم اورنگزیب

Sunday, 3 March, 2024

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کا جو سفر 2018 میں روکا گیا تھا وہ دوبارہ شروع ہوگا، نوجوانوں کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اب وہ معیشت کو مستحکم کریں گے، پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے، 4 سال سے ملک کے تمام شعبوں کو بے رحمی نے برباد کر دیا ہے۔رہنما مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال تک تمام شعبے برباد ہوئے، اب ان کی بحالی اور تعمیر نو کا آغاز ہوگا، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور دوبارہ شروع ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کے مواقع دینے کا دور دوبارہ شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کو روزگار اور کھیلوں کے مواقع دینے کا دور دوبارہ شروع ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد ہے۔ ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *