بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 18 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

صدر مملکت نے پانچ بلوں کی منظوری دے دی

Saturday, 12 August, 2023

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت پانچ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے گیس چوری کی روک تھام اور وصولی کے ترمیمی بل 2023، پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپوریشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی۔اس کے علاوہ صدر مملکت نے ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 اور تجارتی تنازع کے حل کے بل کی بھی منظوری دی۔علاوہ ازیں صدر مملکت نے عبد الرزاق داؤد کی مزید پانچ سال کیلئے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی منظوری بھی دی۔ صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *