بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448
پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ، ہر صورت سندھ طاس معاہدے کا تحفظ کریں گے: عطا تارڑ

طبی ماہرین کی سفارش پرعمران خان کو ہفتہ کی رات ہسپتال لایا گیا، عطاء اللہ تارڑ

Thursday, 29 January, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں ے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ طبی ماہرین نے تجویز کیا کہ معمولی طبی کارروائی کیلئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز لے جانا ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طبی ماہرین کی سفارش پر گذشتہ ہفتہ کی رات بانی چئیرمین کو پمز لے جایا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی تحریری رضامندی کے بعد کارروائی ہوئی جس کے بعد انہیں ضروری ہدایات کے ساتھ واپس اڈیالہ جیل لے جایا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ طبی کارروائی کے دوران بانی چئیرمین پی ٹی آئی صحت مند تھے۔تمام قیدیوں کو طبی سہولت تک رسائی حاصل ہوتی ہے، یہ رولز کے مطابق ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طبی کارروائی طبی ماہرین کی سفارش اور ان کی رضامندی کے بعد ہوئی۔ بانی چئیرمین پی ٹی آئی صحت مند ہیں۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *