وزیرِ اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عدالت نے مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔وزیرِ اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا تو دوبارہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کیلئے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے مجھے پیغام دیا تھا۔وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون نام کی کوئی چیز نہیں، سب سے کم ملاقاتیں مجھے دی جاتی ہیں۔
پاکستان
عدالت نے مجھے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے،علی امین گنڈاپور
- by Daily Pakistan
- مئی 8, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 47 Views
- 2 ہفتے ago