بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.8°C
Friday, 11 September 2026 | پاکستان: 30 ر بیع الاول 1448

عمران خان سے کسی قسم کی گفتگو نہیں ہو سکتی، عمران خان غیر سنجیدہ شخص ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

Monday, 3 October, 2022

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان غیر سنجیدہ اور پاگل ہے ۔ اس آدمی کی کوئی اہمیت نہیں،اسے اہمیت نہیں دینی چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاگل ہے یہ کون ہوتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اس سے مشاورت کی جائے۔ مولانا نے کہا کہ رانا ثناءاللہ لانگ مارچ کا علاج کرنے کے لیے بیٹھے ہیں، اسلام آباد آنے والوں کے لیے راناثناء اللہ بھی تیار ہیں، یہ گرم زمین پر پاؤں رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی یا توثیق کا معاملہ کس نے کرنا ہے یہ دیکھنے کی بات ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ان کی ایڑھیاں گالوں سے بھی نرم ہیں، اب کہتے ہیں کہ سائفر غائب ہو گیا، منفی رپورٹنگ کو سوشل میڈیا پر نہیں پھیلانا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہی اصلاح کا راستہ ہے، جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ بہت سادہ ہے۔ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے کو بگاڑ دیا ہے۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف تعینات ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان کا معاملہ نہیں ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *