بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار

Thursday, 4 July, 2024

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروزپور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں اٹک، گجرات ، گوجرانوالہ، مریدکے ، کامونکی، شرقپور اور حافظ آباد میں بھی بادل برسے، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *