بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27°C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

لکی مروت ، گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت

Friday, 13 December, 2024

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یومیہ21 لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ یومیہ 74 بیرل خام تیل ملے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *