کالم

مستحسن بجٹ کے بعدخوشخبریاں!

سب سے پہلے توپوری پاکستانی قوم کومبارک ہو۔ایک مستحسن بجٹ کے بعد گزشتہ رات وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے عید کی آمد کے موقع پر دوبڑے تحفوں کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی خوشخبری قوم کوسنادی ہے۔قبل ازیں یکم جون کوبھی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی،اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔اسی طرح وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف کے پیکیج کے نتیجہ میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔حکومت کی جانب سے صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے کیاگیاہے،اس پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا،صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔کامیاب بجٹ کے بعد تیسری بڑی خوشخبری صحافی برادری کیلئے ہے۔صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس جس کا آغاز سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ نے کیا تھا اس میں مزید بہتری کیساتھ دوبارہ آغاز کیا جارہاہے ہیلتھ انشورنس سکیم کے پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید ایک ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔وفاقی حکومت اور خصوصا وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سب سے اہم اقدام یہ کیا ہے کہ صحافیوں کی دوران سروس غیر فطری موت کی صورت میں بھی مالی معاونت کو ہیلتھ انشورنس میں شامل کیا جا رہا ہے۔کامیاب بجٹ کے بعد مزید بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال کا جائزہ لیاجائے تواس وقت وزیر اعظم محمد نوازشریف اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ دِن رات کوشاں ہیں۔پنجاب کی اگر بات کی جائے تووزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے پنجاب میں وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی کمی محسوس نہیں ہونے دی اور اسی جوش وولولہ کیساتھ دِن رات نہ صرف معاشی صورتحال بلکہ ایڈمنسٹریشن کے معاملات بھی بخوبی دیکھ رہی ہیں۔معاشی صورتحال بارے گزشتہ روزوزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر نے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران موجود تھے۔
وفد کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اس موقع پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فرمز کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، حکومت کے حجم میں کمی اور نظام حکومت کو موثر بنانے کے لیے بھی عالمی شہرت یافتہ فرمز سے مشاورت کی جائے ، پاکستان کے تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردارہے اورحکومت پاکستان معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ایک مستحسن بجٹ کے بعدنہ صرف معاشی صورتحال اپنی ڈگر پر آگئی ہے بلکہ عوام کو مزید خوشخبریاں سننے کو ملیں گی۔وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب اور سندھ میں مثبت اور حالات کے پیش نظر بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔وقت کا تقاضاہے کہ بحثیت قوم ہمیں زیادہ کی امید کی بجائے مستقبل مضبوط کو دیکھنا چاہیے اپوزیشن توہمیشہ سے ہی واویلاکرتی آئی ہے اگر چند سال پیچھے چلے جائیں توتحریک انصاف کی حکومت کے تین چاربجٹ میں کونسی معیشت بحال ہوئی؟یاکونساڈالرزیروپرآگیا؟اسی دور حکومت میں اساتذہ کو سڑکوں پرگھسیٹاگیا ،سرکاری ملازمین پرتشددکئے گئے،ہیلتھ ورکرز پرتشدد ہوئے حتی کہ ہرشعبہ احتجاج کرتاتھا لیکن موجودہ حکومت نے اِن کٹھن حالات کے باوجود جوبجٹ پیش کیااِس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یہ الگ بات کہ اپوزیشن کیکواسفیدکی رٹ لگانے سے حقیقت نہیں بدل جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri