بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Sunday, 2 March, 2025

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بہاولپور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جس کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے، ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *