بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.1°C
Saturday, 04 July 2026 | پاکستان: 20 محرم 1448

منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس، چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج

Thursday, 25 May, 2023

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کر دی۔ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کو سینے میں تکلیف ہے، عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کا میڈیکل جعلی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے میڈیکل رپورٹس فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ عدالت نے آج تک پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *