بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32°C
Friday, 02 October 2026 | پاکستان: 21 ر بیع الثانی 1448
امریکی بحریہ کا مزید 4 ہزار سے زیادہ میرینز اور سیلرز پر مشتمل گروپ مشرق وسطیٰ روانہ

امریکی بحریہ کا مزید 4 ہزار سے زیادہ میرینز اور سیلرز پر مشتمل گروپ مشرق وسطیٰ روانہ

Friday, 2 October, 2026

ایک طرف امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر انتہائی نازک اور حساس مرحلے میں داخل ہو گئے تو دوسری طرف امریکا مسلسل مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی بڑھاتا جارہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی بحریہ کا مزید 4 ہزار سے زیادہ میرینز اور سیلرز پر مشتمل گروپ مشرق وسطیٰ روانہ ہوگیا، ۔ رپورٹ کے مطابق ایران کیخلاف آئندہ فوجی آپشنز کیلئے امریکی بحری طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

نومبر میں مشرق وسطیٰ میں 3 امریکی ایئرکرافٹ کیریئرز کی تعیناتی متوقع ہے۔ تین امریکی ایئرکرافٹ کیریئرز کے ساتھ تقریباً 20 ہزار اہلکار تعینات ہوسکتے ہیں ۔ امریکی بحری گروپس میں 150 تک لڑاکا طیارے اور متعدد ڈسٹرائرز شامل ہوں گے۔

دوسری طرف امریکا اور ایران کے درمیان قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ذریعے تجاویز کے تبادلے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان شدید عدمِ اعتماد اور بنیادی امور پر اختلافات برقرار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاحال کوئی بڑا بریک تھرو سامنے نہیں آسکا۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر بالواسطہ رابطوں کے بعد تہران نے مذاکرات بحالی کے لیے 7 روزہ پلان پیش کیا تھا لیکن واشنگٹن نے شرط رکھی کہ ایران پہلے جوہری پروگرام اور سیکیورٹی ضمانتوں پر ٹھوس پیش رفت کرے ۔ اب امریکا نے ایرانی وفد کو نیویارک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے جسے انتہائی باعث تشویش سمجھا جارہا ہے ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *