بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Tuesday, 13 October 2026 | پاکستان: 3 جمادی الاول 1448

میانوالی پولیس نے چار مرغے گرفتار کر لیئے

Sunday, 18 December, 2022

میانوالی کے تھانہ واں بھچراں کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر محمد فواد علی شیرازی اور انکی ٹیم نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 3 جواریوں کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی رقم 10960 روپے،چار مرغ، دو موبائل فون قبضے میں لے لیے اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کر لیا۔ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ محمد حسنین سکنہ واں بھچراں سے موٹر سائیکل چیک کیا جو ضلع خوشاب کے تھانہ جوہرآباد کے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں مال مسروقہ تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ایک اور کاروائی میں فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب عدالتی مفرور محمد اصغر کو گرفتار کرلیاگیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *