بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

میں ٹھیک ہوں ، ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے جیل جانے پر بضد

Saturday, 25 May, 2024

سابق صوبائی وزیر صحت اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے کے لیے پرعزم ہیں۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد تیسرے روز بھی لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیجیں، جیل میرا گھر ہے، مجھے اسپتال میں اچھا نہیں لگتا، پی ٹی آئی رہنما بیڈ سے اتر کر کرسی پر بیٹھ گئے اور پرعزم ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے اینٹی بائیوٹک کورس مکمل کرنے کے لیے مزید 2 دن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے تاہم وہ کمزور ہیں، انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال میں اہل خانہ اور نواسی سے ملاقات بھی کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *