بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

نئی مغربی لہر پورے ملک میں بارش ، برفباری اور اسموگ کا سبب بنے گی ، این ڈی ایم اے

Friday, 29 November, 2024

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش،برف باری اوراسموگ کا سبب بنے گی۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نئی مغربی لہرآج سے ملک کے مغربی حصوں پراثراندازہوگی جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔دریں اثنا صبح ورات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں زیادہ ترخشک موسم کا سامنا رہے گا تاہم اسموگ اور دھند برقراررہنے کا امکان ہے، مقامی حکام اورعوام کو چوکس رہنے اورضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔شمالی اورپہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو پھسلن والی سڑکوں پرسفر کے دوران احتیاط برتنی چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *