بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.8°C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان

Friday, 26 May, 2023

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں۔ ملک سے باہر میرا کوئی بیرون ملک بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *