بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33°C
Thursday, 10 September 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الاول 1448

نیب قوانین میں تبدیلی، اہم شخصیات کے مقدمات ختم میں تبدیلی، اہم شخصیات کے مقدمات ختم

Saturday, 17 September, 2022

قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترمیم کے بعد نیب کی جانب سے 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واپس کیے گئے ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز شامل ہیں۔
اسی طرح سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف یو ایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف کرپشن ریفرنس اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواء سردار مہتاب عباسی کے خلاف کرپشن ریفرنس واپس کر دیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے واپس کیے گئے ریفرنسز میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف لوک ورثہ میں مبینہ خرد برد کا ریفرنس اور مضاربہ اسکینڈل، کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس کر دیے گئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *