Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر صدر شی ج

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کے تعزیت اور ہمدردی کے پیغامات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے فوری امداد پر شکریہ ادا کیا. چین نے نا صرف سیلاب کے حوالے سے امداد کو 400 ملین RMB تک بڑھا دیا ہے بلکہ سیلاب متاثرین کے لیے 25000 خیمے بھی مہیا کیے ہیں ۔ چین کی صوبائی اور شہری حکومتیں، تنظیمیں ، کاروباری ادارے اور چینی عوام پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چینی حکومت کی کوششوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے چین کو پاکستان کا قابل اعتماد دوست، مضبوط ترین پارٹنر اور آئرن برادر قرار دیا.

Exit mobile version