بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.2°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سمرقند، ازبکستان میں مصروف دن گزاریں گے

Friday, 16 September, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف جو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر ہیں آج سمرقند، ازبکستان میں مصروف دن گزاریں گے. وزیرِ اعظم آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوو (Ilham Aliyev) سے ملاقات کریں گے. اسکے بعد وزیرِ اعظم چین کے صدر عزت مآب شی جنپنگ سے ملاقات کریں. ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس میں شرکت کیلئے کانگرس سینٹر جائیں گے. وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاں سے خطاب بھی کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا. بعد ازاں وزیرِ اعظم صدر قزاقستان عزت مآب قاسم ژورمات توکائیف سے ملاقات کریں گے. وزیرِ اعظم اپنے دورے کے اختتام سے پہلے امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *