وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کیخصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے. وزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے. وزیر اعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن کے تمام افسران کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کاکام پر مامور کر دیا گیا ہے . ڈسٹربیوشن کمپنیز کے سیلاب سے متاثرہ 81 گرڈ اسٹیشنز میں سے 46 گرڈ اسٹیشنز سے سپلائی بحال کر دی گیی ہے.ابتدائی طور پر 11 کے وی کے 881 فیڈرز مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے جس سے 975000 صارفین کو بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی تاہم اب تک ان متاثرہ فیڈرز میں سے 475 فیڈرز بحال کر دیے گئے ہیں جس سے 70600 صارفین کو بجلی کی ترسیل بحال ہو گئی ہے.سیلاب زدہ علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے اب تک 35 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہمی شروع نہیں کی گئی . ان 35 میں سے 25 گرڈ اسٹیشنز بلوچستان ، 5 سندھ اور 5 خیبر پختونخواہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں واقع ہیں. نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی 220 کے وی 2 ٹرانسمیشن لائنز, سبی سے کوئٹہ اور دادو سے خضدار سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہیں . دادو سے خضدار ٹرانسمیشن لائن پر کام کل تک مکمل کر لیا جاےگا جس سے متاثرہ علاقوں میں 300 میگا واٹ بجلی سپلائی بحال ہو جاےگی. جبکہ سبی سے کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن, جس کے 10 ٹاورز سیلابی پانی کی وجہ سے گر گئے تھے, پر بحالی کا کام 10 ستمبر تک مکمل ہو جانے کی امید ہے. سبی سے مچھ ٹرانسمیشن لائن پر بھی بحالی کا کام جاری ہے.پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی دو سپلائی لائنز, چکدرہ سے بری کوٹ اور سوات سے مٹہ کو 10 ستمبر تک بحال کر دیا جاےگا جبکہ مدین گرڈ اسٹیشن کو درال خوار جنریشن پلانٹ کے ذریعے سپلائی دے کر سپلائی بحال کی جاےگی.صوبہ سندھ کے 5 گرڈ اسٹیشنز اور صوبہ بلوچستان کے 2 گرڈ اسٹیشنز تاحال 4-3 فیٹ سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جن سے سپلائی سیلابی پانی اترتے ہی بحال کر دی جاےگی
پاکستان
خاص خبریں
وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری
- by Daily Pakistan
- ستمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1026 Views
- 2 سال ago