بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 05 September 2026 | پاکستان: 25 ر بیع الاول 1448

وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا دعویٰ، عمران خان کو ریسکیو کرنے والے افراد معطل

Friday, 11 November, 2022

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے بیان جاری کیا ہے جس ریسکیو ورکر نے عمران خان کو فرسٹ ایڈ دی اسے معطل کیا جا رہا ہے، ریسکیو ورکر کا کہنا ہے عمران خان کی ٹانگ پر معمولی سا زخم تھا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین نے کہا کہ فلاپ لانگ مارچ سے نکلنے کیلئے عمران خان نے حملے کا ڈرامہ رچایا، قوم کی عمرانی فتنے سے جان چھوٹنے والی ہے، عمران خان کا جھوٹ بےنقاب ہو چکا، عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان کے وسائل کا استعمال کر رہا ہے، زمان پارک لاہور میں کے پی اور گلگت بلتستان کی پولیس تعینات ٍکی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر آباد ڈرامہ بے نقاب ہوگا، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ دیا ہے، وزیر آباد میں جو نوجوان جاں بحق ہوا وہ عمران خان کے گارڈ کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
رانا تنویر نے کہا کہ نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *