وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی منظوری دے دی۔دوسری جانب صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی جلد منظوری کا امکان ہے۔آرڈیننس کے مطابق کمیٹی کے رکن کی عدم دستیابی کی صورت میں چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکیں گے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچ تشکیل دیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے عدلیہ میں ہونے والی کسی بھی کارروائی کا ٹرانسکرپٹ تیار ہو جائے گا۔سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ کے بعد عدالتی کارروائیوں کو ریکارڈ کیا جائے گا اور عدالتی کارروائیوں کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے اپنے فیصلے میں مذکورہ قانون کے سیکشن 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو غیر آئینی قرار دیا تھا، آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔
خاص خبریں
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور کر لیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 102 Views
- 2 ہفتے ago