بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

ٹکٹ سے زیادہ اعزاز کی بات یہ ہے میری نامزدگی بانیٔ پی ٹی آئی نے خود کی: مشال یوسفزئی

Tuesday, 15 July, 2025

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے ٹکٹ سے زیادہ اعزاز کی بات یہ ہے کہ میری نامزدگی بانیٔ پی ٹی آئی نے خود کی۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ثانیہ نشترکی خالی سینیٹ کی سیٹ پر مجھے ٹکٹ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ میری نامزدگی کا اعلان آج بانیٔ پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں وکلاء اور فیملی سے ملاقات میں کیا۔مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 5 ماہ سے میری بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں ہو رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے ہر قانونی فورم پر رجوع کیا لیکن میری ان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں