بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر ، عالمی بینک نے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Tuesday, 11 June, 2024

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی، ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے قرض کی منظوری دے دی، رقم داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔ .ورلڈ بینک کے مطابق اس منصوبے سے بجلی کی فراہمی میں بہتری اور وسعت آئے گی۔عالمی بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے سے عوام کو سماجی اور معاشی سہولیات میسر آئیں گی، منصوبے کی تکمیل سے 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے، داسو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *