بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.5°C
Sunday, 15 November 2026 | پاکستان: 6 جمادی الثانی 1448
پاکستان نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

پاکستان نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

Friday, 2 January, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے برطانوی ایئر لائن کے بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو بھی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
بیمان بنگلادیش ایئر لائن کو 3 ماہ کیلئے 30 مارچ تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران بنگلا دیشی ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت دے دی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ یہ ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *