بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.2°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448

پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ2022کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دیدی،عارف علوی

Thursday, 26 January, 2023

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دیدی۔ہمارے نمائندے کے مطابق سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری اعزازات ایکٹ 1975کے تحت دی۔پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ افواج پاکستان،سول فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو جغرافیاتی وسیاسی حدود کے دفاع میں خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق تمغہ عسکریت پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے اور اندرونی اور بیرونی طورپر قیام امن کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا۔افواج پاکستان کیلئے قائم کردہ نیا قومی تمغہ کردہ نیا قومی تمغہ قیام پاکستان کی75ویں سالگرہ 14اگست2022سے نافذ العمل ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *