بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے ،پاکستان کو نہیں کہہ سکتے انتخابات کیسے کروائے ، امریکا

Friday, 5 January, 2024

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو نہیں بتا سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے جائیں۔میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مفاد جمہوری عمل میں ہے، وہ کسی ایک امیدوار یا پارٹی کو اہمیت نہیں دیتا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *