بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Monday, 17 August 2026 | پاکستان: 5 ر بیع الاول 1448

پلواما حملہ اقتدارکے بھوکے مودی نے کروایا، کانگریس رہنما

Saturday, 8 January, 2022

نئی دلی: کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا ہے کہ پلواما کا حملہ اقتدارکے بھوکے نریندرمودی نے کروایا۔ کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا تھا کہ پلواما میں بھارتی سیکورٹی اہلکاروں پرحملہ وزیراعظم نریندرمودی ہی کرواسکتے تھے کیونکہ وہ ہرحال میں 2019 کا الیکشن جیتنا چاہتے تھے۔

ادت راج کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی اقتدارکے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ پلواما حملے میں زخمی سیکورٹی اہلکاروں کوائیرایمبولینس کے ذریعے منتقل کرنے کی درخواست کا وزیراعظم مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مودی اجازت دیتے تو40 بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی جان بچ سکتی تھی۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم مودی کے قافلے پرنہ کسی نے کوئی پتھرپھینکا نہ ہی کوئی حملہ ہوا لیکن یہ پھربھی واویلا مچا رہے اورشورکررہے ہیں۔ یہ ڈرامے کرتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *