بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حمد للہ

Sunday, 2 February, 2025

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدللہ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔حافظ حمدللہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کردیے۔انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلی ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟حافظ حمد للہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھی، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *