پنجاب حکومت نے فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ کے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ان اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج اور 5 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے آج فیصل آباد، بہاولپور اور میانوالی میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے آج احتجاج کے اعلان کے بعد فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں مختلف مقامات پر پولیس تعینات ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے باعث سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی ہے۔
پاکستان
جرائم
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 50 Views
- 1 ہفتہ ago