بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

Tuesday, 26 September, 2023

اسلام آباد: اٹک جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں منتقل ہونے سے منع کردیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے نے آج بھی چالان جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبر تک توسیع کردی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا ، میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میں اپنے وکلا سے کہوں گا، اڈیالہ منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *