بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

کراچی میں بارش کے دوران موٹرسائیکل سوار فیملی نالے میں جاگری، بچہ جاں بحق

Tuesday, 2 May, 2023

کراچی میں کھلے نالے موت کے کنویں بن گئے۔ موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے اسلام چوک بے نظیر کالونی گلوبل اسکول کے قریب نالے میں گرنے والاکمسن بچہ لاپتہ ہوگیا جس کی لاش 12 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے نالا بھرنے اور سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کو اندازہ نہیں ہو سکا کہ اور وہ نالے میں موٹر سائیکل سمیت گر گیا۔موقع پر موجود افراد نے میاں او بیوی کو سخت جدوجہد کے بعد باہر نکال لیا جبکہ رات گئے ڈوبنے والے بچے کی لاش 12 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *