بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.2°C
Wednesday, 09 September 2026 | پاکستان: 28 ر بیع الاول 1448
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

Friday, 24 April, 2026

اسلام آباد:شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس کیس میں سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کی جائے گی۔
تجاوزات کیس میں سعید غنی کے خلاف حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست 2019 میں دائر کی گئی تھی، جسے اب دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ کیس جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 30 اپریل کو سنے گا۔ اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *