بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 06 July 2026 | پاکستان: 22 محرم 1448

کرکٹر بابر اعظم نے اپنے معمولات زندگی سے پردہ اُٹھادیا

Monday, 22 July, 2024

وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے کرکٹ کے بعد اپنے پسندیدہ کھیل کے بارے میں بتا دیا، ان کا کہنا ہے کہ اسنوکر کھیلنا بہت پسند ہے، فارغ اوقات میں سائیکلنگ بھی کرتا ہوں، پسندیدہ شخصیت گلوکار عاطف اسلم ہیں، فیورٹ بیٹسمین جنوبی افریقی اے بی ڈی ویلیئرز اور بولر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔یوٹیوب چینل پر جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے کرکٹ کے تجربات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملتا ہے ویراٹ کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ سے اپنی بیٹنگ تکنیکس کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشورے لیتا ہوں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک اب تک کے سب سے مشکل بولر کون ہیں تو بابر اعظم نے پیٹ کمنز کا نام لیا، ڈی ویلیئرز نے بھی بابر اعظم کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کمننز ان سب سے ز یادہ مشکل بولرز ہیں جن کا میں نے سامنا کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *