بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

کوئی بھی مشکل میں ہو گورنر ہاوس آئے، کامران ٹیسوری

Sunday, 21 January, 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہر پریشان شخص گورنر ہاوس آئے، جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو گورنر ہاوس سے رابطہ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جسے کسی بھی مسئلے میں ہو وہ گورنر ہاوس آئے، ہم فرقوں، قوموں اور سیاسی جماعتوں میں بٹے ہوئے ہیں۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے۔کامران ٹیسوری نے 8 فروری کو کہا کہ ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو آپ کے لیے کام کر سکیں، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اگلے 5 سال کے لیے آرام یا مسائل کا انتخاب کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *