بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

کیا آئین کے خلاف فیصلہ کرنا ہے؟ امیر حیدر ہوتی

Thursday, 27 April, 2023

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اگر آئین کے خلاف فیصلہ کرنا ہے تو ہماری موجودگی کا جواز کیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ چار ججز کا فیصلہ نہیں ماننا تین کا ماننا ہے، حکومت کی یہی رائے ہے کہ اکثریتی فیصلے کو مانیں گے۔اس موقع پر جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ہم پارلیمان کے ساتھ ہیں، کسی ادارے کے تابع نہیں، بجٹ کی منظوری پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم آڈیو لیکس کی تحقیق کریں اور ان لوگوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس فائل کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *