بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 10 September 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الاول 1448

ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، 15 افراد جاں بحق ، 40 سے زائد زخمی

Sunday, 6 August, 2023

نواب شاہ میں سرہاریریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنڈی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے باعث پندرہ افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع پر ایمبولینسیں و پولیس جائے حادثہ روانہ ہوگیا جبکہ حادثے کے بعد اپ ٹریک دیگر ٹرینوں کیلئے معطل ہوگیا ، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔حادثہ پیش آنیوالی ہزارہ ایکسپریس میں 1000 سے زیادہ مسافر بک تھے حادثہ سرہاری اسٹیشن کے ایڈوانس سگنل کے قریب پیش آیا۔ ریلیف ٹرین اور روہڑی سے حادثے کی طرف نکل چکی ہیں ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *