بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 40.4°C
Sunday, 28 June 2026 | پاکستان: 13 محرم 1448

یوکرائن: ڈونیٹسک اور لوہانسک میں آج سے ریفرنڈم کا آغاز، منگل تک جاری رہے گا

Friday, 23 September, 2022

یوکرائن میں روسی فوج کے زیر قبضہ علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں آج سے ریفرنڈم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو منگل تک جاری رہے گا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ریفرنڈم کے نتائج کو دیکھتے ہوئے زیر قبضہ علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ لوہانسک اور دیگر علاقوں کے روس میں شامل ہونے پر صورتحال پہلے سے زیادہ خطرناک رخ اختیار کر لے گی، یوکرائنی افواج پہلے ہی ڈونیٹسک شہر کے گرد جمع ہو چکی ہیں، شہر پر یوکرائنی افواج کے میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ریفرنڈم کے بعد یہ علاقے روس میں شامل ہوجائیں گے اور پھر یوکرائنی افواج کا حملہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا، امکان ہے کہ ریفرنڈم کے بعد جنگ کی شدت میں مزید تیزی آئے گی، کیونکہ روسی صدر پیوٹن واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ روس اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *