بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 20.1°C
Wednesday, 26 August 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الاول 1448

آئین سے غداری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، خیبرپختونخوا میں عملی طور پر جے یو آئی (ف) کی حکومت ہے،شبلی فراز

Thursday, 16 February, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے سامنا ہے جو آئین و قانون نہیں مانتے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور گورنر الیکشن سے متعلق ٹال مٹول کر رہے ہیں، ہم انصاف مانگنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ آئین سے غداری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، خیبرپختونخوا میں عملی طور پر جے یو آئی (ف) کی حکومت ہے، نگراں حکومت اور گورنر جو کچھ کر رہے ہیں وہ غیرقانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو اکرم درانی چلا رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کٹھ پتلی ہیں، ہٹ دھرمی سے قانون اور آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور عوام کی کوئی فکر نہیں، اقتدار کو طول دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے نیب کو دانتوں کے بغیر کردیا، یہ نیب قانون کو غیر موثر کرنے کے لیے ہی آئے ہیں، ہم واپس آتے ہی نیب قانون کو تبدیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیکل وجوہات کی بنا پر عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *