بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات، اسپیکر کا عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ

Monday, 3 April, 2023

اسلام آباد: آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات اسی ہفتے شروع ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسپیکر کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی ۔اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہوگی۔عمران خان سمیت تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں