بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں چار روپے سے زائد اضافہ

Saturday, 15 July, 2023

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریبا پانچ روپے کا اضافہ کردیا۔ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، جس کے بعد بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا۔نیپرا اتھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا، جس پر وفاقی حکومت نوٹی فکیشن جاری کرے گی اور پھر قیمتوں کا نفاذ ہوجائے گا۔دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا۔ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *