اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے نظام میں شفافیت اور مسابقت آئے گی جبکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ختم ہو گی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حکومتی اقدام کا بنیادی مقصد سارے نظام میں شفافیت لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ روزانہ مقرر ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہوتا یہ تھا کہ ہفتے کے بعد قیمت میں تبدلی اکٹھی آجاتی تھی اس وجہ سےعوام کو پیٹرول دینا بند کر دیا جاتا تھا اور ناجائز منافع خوری ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حکومتی نظام سے قیمت میں کمی یا بیشی فوری طور پر عوام کو منتقل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف میٹنگز کے دوران سب نے اس نظام کا خیر مقدم کیا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ جس بھی شعبے میں حکومت نے اپنا پھیلاؤ محدود کیا اس میں مسابقت لے کر آئی، ہماری پیٹرولیم انڈسٹری کے بڑے پلیئرز کے ساتھ بیٹھک ہوئی ہے، وہ سب حکومتی پالیسی سے اتفاق کر رہے ہیں۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں